مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں "الاقصی طوفان" آپریشن کے نتیجے میں غاصب صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مزاحمتی فورسز کی بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں 200سے زائد صیہونی آبادکار اور فوجی ہلاک جب کہ 1452 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 285 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بعض عبرانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ الاقصیٰ آپریشن میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے 163 صہیونیوں کو گرفتار کیا ہے۔
صیہونی رجیم کے ٹی وی چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی بستی "کبیوتس بئیری" کے 50 صیہونیوں کو حماس نے یرغمال بنایا ہے۔
صیہونی ٹیلی ویژن چینل "کان" نے خبر دی ہت کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد 14 صیہونی بستیوں کو حماس کے مجاہدین نے نشانہ بنایا۔
عبرانی روزنامہ یدیعوت احارونوت کی ویب سائٹ نے بھی اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ کے ارد گرد 7 صہیونی بستیوں میں جھڑپیں اب بھی جاری ہیں اور حماس نے 3 صہیونی بستیوں کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مذکورہ صہیونی اخبار کی ویب سائٹ نے مزید لکھا: 9 گھنٹے گزر چکے ہیں اور فوج ابھی تک کچھ بستیوں کا مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکی ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے بھی خبر چلائی ہے کہ مزاحمتی فورسز کا ایک اور گروپ "سدیروت" کی صہیونی بستی میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
دوسری طرف فلسطینی ذرائع نے صیہونی رجیم کی ایک فوجی چھاونی پر حماس کے مجاہدین کی موجودگی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
اس ویڈیو کے مطابق اس فوجی چھاونی کے کئی حصوں سے دھواں اٹھ رہا تھا اور صہیونی فوجی حیرت اور خوف کے باعث اس فوجی اڈے سے اپنے ٹینک بھی نہیں ہٹا پا رہے تھے۔
ادھر صہیونی ویب سائٹ حدشوت نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی الاقصیٰ طوفان کے عنوان سے مقبوضہ علاقوں میں شدید کارروائی کو اسرائیل کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ہے۔
نیز فلسطینی ذرائع نے آپریشن "الاقصیٰ طوفان" میں مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صیہونی فوجیوں کی ذلت آمیز گرفتاری کی تصاویر شائع کیں۔ دوسری جانب غزہ کے اسپتال ذرائع نے اس علاقے میں صہیونی دشمن کے فضائی حملوں میں 161 فلسطینیوں کے شہید اور ایک ہزار کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ